سری نگر ،یکم جولائی(ایس ا و نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فوج نے آج کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کرناہ علاقے میں کنٹرول لائن پر دہشت گردوں کی طرف سے کی جانے والی دراندازی کی کوشش کو ناکام کر دیا ہے۔پولیس کے ایک اہلکار نے کہاکہ فوج کے جوانوں نے بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کو کرناہ کے سفر ون علاقے میں واقع ایگل چوکی کے پاس سے ہندوستانی علاقے میں دراندازی کرنے کی کوشش کرتے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ فوج کے جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان تقریباََ ایک گھنٹے تک گولی باری ہوئی لیکن اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع ابھی تک نہیں ملی ہے۔انہوں نے کہاکہ علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری ہے۔